برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو مصری علاقے سینا کے سفر بارے محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 23 فروری 2014 16:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء)برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو مصر کے علاقے سینا کے سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ مصر میں برطانوی سفارتخانے سے اپنے ایک بیان میں برطانوی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ شرم الشیخ سے ہٹ کر جنوبی صحرائے سینا کے علاقے کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انصار بیت المقدس نامی گروہ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں مصر میں موجود غیر ملکی سیاحوں کو 20 فروری تک مصر سے نکلنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔