لاہور،انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م فیروز پور روڈ پر امن مارچ کیا گیا ،دہشتگر ی کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ناممکن ہے امر یکہ کی جنگ سے با ہر نکلا جائے ‘ رہنماؤں کا خطاب
اتوار 23 فروری 2014 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م فیروز پور روڈ پر امن مارچ کیا گیا ، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز ، بینرز اور پارٹی پر چم اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر امن کیلئے نعرے درج تھے۔ امن مارچ ریلی میں تحریک انصاف پنجا ب کے صدر اعجاز چوہدری ، اپو زیشن لیڈ ر میا ں محمو دالرشید جنر ل سیکر ٹر ی ڈاکٹر یاسمین راشد،لاہورکے صدر علیم خان آئی ایس ایف پنجا ب کے صدر وقا ص افتخار سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ریلی کے شر کاء سے خطا ب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ امن مارچ کا مقصد ملک میں امن کی فضا ء قا ئم کرنا ہے ،دہشتگر ی کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ناممکن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم حکمرانو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امر یکہ کی جنگ سے با ہر نکلیں، جب تک ہم امر یکہ کی جنگ سے با ہر نہیں نکلیں گے تب تک پاکستا ن میں امن نہیں آسکتا ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ عام شہری کا قتل عا م بند ہو ناچاہیے ، دہشت گر دی کی لہر نے پورے پاکستا ن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے آج کو ئی شہری بھی محفو ظ نہیں ہے، ڈو رن حملے بند ہو نے چاہئیں ، دنیا میں کبھی کسی نے مانگنے والے کی عزت نہیں کی اور ہما رے حکمرانو ں نے ڈالر وں کی لالچ میں اپنے ملک کے شہر یو ں کا قتل عام کر وایا ہے ۔
انہو ں نے کہا مسجد وں، مزاروں ، اما م بارگاہو ں ، سکو لو ں ، مد رسوں اور بازارو ں میں ڈورن اور خودکش حملو ں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حکمر انو ں کو چاہیے کہ اب ہوش کے ناخن لیں اور پا کستا ن میں امن کیلئے سنجید گی سے کوشش کریں ، کوئی بھی مذہب قتل عام کی اجازت نہیں دیتا قر آن پاک میں ارشاد ہے کہ جس نے ایک انسا ن کا قتل کیا گویا اُس نے پوری انسا نیت کا قتل کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستا نی امن پسند لوگ ہیں اورملک میں امن چاہتے ہیں تا کہ پاکستا ن ترقی اور خو شحا لی کی راہ پر گا مز ن ہوسکے ، امن ریلی کا مقصد ہے کہ ملک امن واما ن کے قیا م کے لئے جد وجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ریلی کے اختتا م پر فضاء میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گے اور بعد میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.