حکومت گندم اور گنے کی طرح پھٹی کی امدادی قیمت بھی مقرر کرے،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

پیر 24 فروری 2014 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے گندم اور گنے کی طرح پھٹی کی امدادی قیمت بھی مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین پریم چند نے کہا ہے کہ حکومت جس طرح ہر سال گندم اور گنے کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے اسی طرح فوری طور پر پھٹی کی کم سے کم امدادی قیمت کا اعلان بھی کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نامعلوم وجو ہات کی بنا پر گزشتہ 10-12سال سے پھٹی کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا جارہااس وقت محدود رقبے پر کپاس کی کاشت کی جارہی ہے جو مقررہ ہدف سے 12فیصد کم ہے جبکہ پھٹی کی قیمت 3ہزار سے 33سو روپے فی من ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کپاس کی پیداوار پر توجہ دے اور پھٹی کی امدادی قیمت مقرر کرے تو زیادہ رقبے پر کپاس کی کاشت کی جاسکتی ہے۔