ڈپٹی کمشنر کوٹلی 28فروری کو دھنہ پاور پراجیکٹ اور سیہور سٹیڈیم کھوئیرٹہ کا معائنہ کریں گے

پیر 24 فروری 2014 15:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری مختار حسین 28فروری کو دھنہ پاور پراجیکٹ اور سیہور سٹیڈیم کھوئیرٹہ کا معائنہ کریں گے جبکہ یکم مارچ کو منڈی پیراں دریائے پونچھ کی اس جگہ کا معانہ کریں گے جہاں پرانا تھلیر پل شفٹ کر کے نصب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر یکم مارچ ہی کو لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس سرساوہ کا بھی دورہ کریں گے۔