بلوچ میں طاقت کے بل بوتے پر پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چھینا گیا‘یاسر رشید‘صفوان خان

پیر 24 فروری 2014 15:58

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)پی ایس ایف افضل پور کالج کے صدر یاسر رشید اور پی ایس ایف مسٹ یورنیورسٹی کے رہنما صفوان خان ،وجہیہ جرال ،فواد غفار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلوچ میں طاقت کے بل بوتے پر پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چھینا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں عوام نے بھاری تعداد میں ووٹ پی پی کے امیدوار سردار فہیم اختر کودیئے لیکن رینجرز کی وردیوں میں ملبوس مسلم لیگ ن کے چیلوں نے دھاندلی کے ذریعے ان کی جیت کوناکامی میں بدل دیا چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزادکشمیر کو آزادکشمیر سے تبدیل کرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل حمایت وتائید کرتے ہیں اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کہا کہ بلوچ میں پی ایس ایف کے صدر مزمل کو قتل کرکے مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک دہشتگرد جماعت ہے راجہ فاروق حیدر کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ منجھے ہوئے دہشتگرد ہیں اور آزاد کشمیر میں کراچی والے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کو کبھی بھی پی ایس ایف کے کارکنان برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج میرپور میں پرامن اور بھرپور احتجاج پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔ اگر فاروق حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ریاست بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔