پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ،دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ،سردار جاوید ایوب ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

پیر 24 فروری 2014 17:29

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ڈھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے عوامی مینڈیٹ کی توہین کسی کو نہیں کرنے دینگے آزادکشمیر حکومت میں مداخلت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے دھونس اور دھاندلی سے عوام بخوبی آگاہ ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے کسی کے سامنے جھکنے یا ڈرنے والے نہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے آزادکشمیر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت نے وزیرامور کشمیر برجیس طاہر کے ساتھ ساز باز کرکے آزادکشمیر کے ضمنی انتخاب کے پرامن ماحول کو خراب کیا ہے و زیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں وزیرامور کشمیر کی جانب سے بے جا مداخلت اور پنجاب سے رینجرز بلوچ بھیجنے کے غیر آئینی اقدام کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنایا ہے آمریت کے خلاف ہر دور میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ہمارے مشن سے ہٹا نہیں سکتے پیپلز پارٹی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :