چوہدری عبدالمجید حواس باختہ ہو کر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو آزادکشمیر چھوڑنے کے احکامات دے رہے ہیں،ارم راجہ

پیر 24 فروری 2014 17:29

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی رہنماء ارم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید حواس باختہ ہو کر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو آزادکشمیر چھوڑنے کے احکامات دے رہے ہیں جس کی آزادکشمیر کے تمام طبقات مذمت کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر پر انگلیاں اٹھانے والوں کو آزاد کشمیر میں منظور وٹو کا دور کیوں یاد نہیں رہابھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے جان قر بان کر نے والی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتی شہدائے جموں کی قر بانی کو کشمیری و پاکستانی بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ارم راجہ نے کہا کہ آزاد کشمیر مین کرپٹ حکومت کو سہارا دینے والون سے خیر کی توقع بے وقوفی ہے عوام مسلم لیگ ن کے پر چم تلے تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کرتے رہیں گئے ۔میرپور شہر کی آبادی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی بھی آبادی کے تناسب سے کرنی چاہیے پاکستان میں پیپلزپارٹی کو عوام نے مایوس کن کارکردگی کی بنیاد رواش آؤٹ کر دیا ہے ۔ِِمیان محمد نواز شریف پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :