شام،اسامہ بن لادن کا دست راست ابوخالد خودکش حملے میں ماراگیا،حملے میں پانچ دیگر افرادبھی مارے گئے،ابوخالد سعودی عرب کو انتہائی مطلوب تھا،القاعدہ کمانڈرکا ٹویٹ

پیر 24 فروری 2014 20:45

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش)کے جنگجوؤں نے القاعدہ کے بانی مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے ایک سابق دست راست ابو خالد السوری کو شام کے شہرحلب میں قتل کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ایک رکن عبدالمحسن الشارخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوئیٹر پر ایک بیان میں ابو خالد کی ایک خودکش حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ القاعدہ رکن ابو خالد کوداعش کے ایک جنگجو نے شام کے مشرقی شہر حلب میں ایک خود کش دھماکے میں ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

حملے میں پانچ دوسرے افراد بھی مارے گئے۔ تاہم داعش کی جانب سے اس کارروائی کی ذمہ دار قبول نہیں کی گئی،عبدالمحسن الشارخ نے کہاکہ القاعدہ کا مقتول کمانڈر ابو خالد السوری کا نام2009 میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے 85 عسکریت پسندوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔