قومی اسمبلی میں ایف سی ،دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 24 فروری 2014 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں پیر کو طالبان کے ہاتھوں شہید کئے گئے23 ایف سی اہلکاروں اوردہشتگردی کے مختلف واقعات کے شہدا سمیت ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی سید وسیم حسین کے والدمحترم ،سینیٹرروبینہ خالد کی والدہ محترمہ اورمحمودخان اچکزئی کی ہمشیرہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی مولانا محمد خان شیرانی نے دعا کروائی۔