انڈونیشیا میں شدید بارشوں،مٹی کا تودہ گرنے سے گیارہ افرادہلاک،متعددعمارتوں کوبھی نقصان پہنچا،کئی افرادبے گھر ہوگئے،امدادی کام تیزی سے جاری ہے،حکام

پیر 24 فروری 2014 21:58

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) انڈونیشیا میں موسلادھار بارش اورمٹی کا تودہ تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے،متعددعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، اہم شاہراہوں سے مٹی اور دیگر ملبہ ہٹانے کیلئے ٹریکٹروں اور بلڈوزورں کی مدد سے تیز رفتاری سے کام جاری ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کے مطابق انڈونیشیا میں موسلادھار بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ،انہوں نے بتایاکہ موسلادھار بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے باعث پندرہ عمارات کو سخت نقصان پہنچا ،حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افرادبے گھربھی ہوئے ،حکام کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں سے مٹی اور دیگر ملبہ ہٹانے کیلئے ٹریکٹروں اور بلڈوزورں کی مدد سے تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ انڈونیشیا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ ماہ نومبر سے ماہ مارچ تک جاری رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :