نائیجیریامیں بوکوحرام کا تازہ حملہ،37افرادہلاک ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس، صوبے پلاتو میں ایزگہ نامی علاقے میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،مقامی حکام

پیر 24 فروری 2014 22:51

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) نائجیریا میں بوکوحرام کے تازہ حملے میں 37افرادہلاک اور32زخمی ہوگئے ، تمام افراد کو گولیاں ماری گئیں،حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااورلوگ گھروں میں دب کررہ گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا تھاکہ صوبے پلاتو میں ایزگہ نامی علاقے میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،حملے میں37افرادمارے گئے ،ان کاکہنا تھا کہ اس حملے کے ذمہ دار ممکنہ طور پر بوکوحرام گروہ کے افراد ہوسکتے ہیں جنھوں نے ایزگہ میں سوتے ہوئے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ 15 فروری کو بھی اس علاقے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سو چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس علاقے سے فوج کے چلے جانے کے بعد گذشتہ ہفتے نو سپاہیوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا گیا تھا،گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گولیاں ماری گئیں،دیگر عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااورلوگ گھروں میں دب کررہ گئے ۔

متعلقہ عنوان :