عوام تبدیلی چاہتے ہیں حلقہ بلوچ میں عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا‘محمد اشرف بیگ

منگل 25 فروری 2014 13:34

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے تھری کے نائب صدر محمداشرف بیگ نے کہاہے کہ مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی کرپشن سے تنگ ہیں آزادکشمیر کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور انہوں نے حلقہ بلوچ میں اپنا فیصلہ دے دیاہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے خود انتخابات کا انعقاد کرایا بے شمار ترقیاتی سکیموں کااعلان کیا مگر بلوچ کے غیور عوام نے مجید حکومت پر عدم اعتماد کااظہار کیاہے انہوں نے کہا کہ بلوچ انتخاب کانتیجہ حیرت کن نہیں ہے بلکہ عوام اس بات پر تعجب کااظہار کررہے ہیں کہ خود حکومت دھاندلی کاالزام لگارہی ہے اشرف بیگ نے کہا کہ اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اب آزادکشمیر حکومت کے دن بہت کم رہ گئے ہیں ہم کسی بھی غیر آئینی راستہ سے حکومت نہیں گرائیں گے بلکہ آزادکشمیر کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ ہوگا لوگ کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے پیپلزپارٹی کی واضح شکست سے لوگ جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ہی آزادخطے کی آئندہ حکمران جماعت ہوگی ۔