کوٹلی‘ڈپٹی کمشنر اورایس پی کی سول سروسزاکیڈمی لاہورکے ٹرینی آفیسرزکوبریفنگ

منگل 25 فروری 2014 13:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء)ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین اورایس پی چوہدری امین کی سول سروسزاکیڈمی لاہورکے ٹرینی آفیسرزکوبریفنگ،آفیسرزنے ڈی سی آفس اورایس ایس پی آفس کادورہ کیا ڈی سی آفس میں منعقدہ بریفنگ میں ایڈیشنل کمشنرچوہدری کاشف مرتضیٰ،ایس ای چوہدری افضل،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری الیاس،چیئرمین کے ڈی اے چوہدری عبدالمجید،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالقیوم قمر،ایکسئنز اشتیاق مغل،یاسربشیر،مبشرسرفراز،اعجازگورسی ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی آفس میں منعقدہ بریفنگ میں ڈی ایس پی شوکت مرزااوردیگرپولیس آفیسران نے شرکت کی۔ چوہدری امین نے افسرن کوضلع کوٹلی کے پولیس ڈھانچہ بارے بریف کیاجبکہ ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین نے افسران کوآزادکشمیرکی تاریخ،ثقافت،پارلیمانی نظام،سیاحت ،جنگلات اورانتظامی ڈھانچہ بارے آگاہ کیا۔