وزیر اعظم نواز شریف آزادکشمیر کے حالات خراب ہونے سے روکیں،ضیاء القمر

منگل 25 فروری 2014 13:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے چیئرمین ضیاء القمرکی کال پربلوچ کے مقام پرصدرپی ایس ایف بلوچ سردارمزمل کی ہلاکت کے خلاف ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف کی قیادت میں پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی سے پی ایس ایف،این ایس ایف،ایس ایل ایف کے طلباء نے بڑااحتجاجی جلوس نکالاجوشہیدچوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیارکرگیاجلسہ سے جنرل سیکرٹری پی پی پی میرپورڈویژن صاحبزادہ سید مظہرحسین کاظمی ایڈووکیٹ،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،صدر ایس ایل ایف احتشام مرزا،صدرپی ایس ایف کالج غیاث راجہ،چیئرمین پیپلزسٹڈی سرکل چوہدری ذوالفقارایڈووکیٹ،کوآرڈنیٹرچوہدری خورشیدایڈووکیٹ، ڈویژنل صدرپی وائی او سیدشمس شاہ،رہنماایس ایل ایف پرویزعالم،پی ایس ایف کے رہنماؤں سہیل چوہدری، ساجد چوہدری، مستنصرحسین،چوہدری رحیم،عدنان چوہدری،صدرپیپلزکلچرل ونگ معشو ق بٹ،چوہدری خورشیداحمد،شیخ عاشق،سینئرنائب صدرپی وائی اوالطاف بھٹی،چیئرمین بے نظیرشہیدفورم ردیف بشیر،نعیم عباس،ملک قدیرانقلابی، ملک منظور،حسیب چٹان،صوفی رشیدودیگر نے خطاب کیا، جیالوں نے ظلم و ستم ہائے ہائے، دھاندلی نامنظور سمیت دیگر نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آزادکشمیر کے حالات خراب ہونے سے روکیں، کشمیریوں کے وقار اور تشخص کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برجیس طاہر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو تبدیل کریں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کے عوام انتخابی دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دھاندلی کے نتیجہ میں PSF کا جیالا سردار مزمل شہید ہو گیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے تو مقبوضہ کشمیر میں اچھا پیغام نہیں جائے گامقررین نے کہاکہ آزادکشمیرمیں جمہوریت حکومت عوام کے مینڈیٹ سے اقتدارمیںآ ئی ہے جواپنی مدت پوری کریگی کشمیریوں کاکوئی حق چھین نہیں سکتا کشمیری آزادوخودمختارقوم ہیں کشمیریوں کے تشخص پرکوئی سودے بازی نہیں کرینگے سردارمزمل شہیدکالہوآزادی وجمہوریت کے راستے روشن کریگااورآزادکشمیرمیں دھونس ودھاندلی کاراج نہیں چلنے دینگے

متعلقہ عنوان :