کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت تقسیم بھی ہوسکتا ہے ،اروند کیجریوال

منگل 25 فروری 2014 16:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) نئی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے اگر کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت تقسیم بھی ہوسکتا ہے ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست میں موجود بدعنوانیوں پر اگر قابو نہ پایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، کرپشن کی وجہ سے ہی کروڑوں بھارتی اس وقت غربت اور جہالت کی زندگی گزاررہے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کیجریوال نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد یا فسادبھارت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اس کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، انہوں نے کہا ان کا مشن ہے کہ وہ اس حکومتی نظام کو تبدیل کریں اور عام آدمی پارٹی آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :