وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی ،باضابطہ اعلان (کل) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائیگا،چوہدری نثار نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا‘ وفاقی کابینہ،عسکریت پسند جہاں بھی حملہ کرینگے ان کیخلاف جوابی کارروائی کی جائیگی،کسی جگہ دہشتگردی کے منصوبہ بندی کے شواہد ملے تو وہاں بھی کارروائی کی جائیگی،چار برس کیلئے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی ،مرکزی نکتہ مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مسئلہ کو حل کرنا ہے،دیگر دو اہم نکات میں دہشتگردوں کو تنہا کرنا اور طاقت کے ذریعے دہشتگردوں کو تخریبی کارروائیوں سے روکنا شامل ہیں‘برطانوی نشریاتی ادارہ
منگل 25 فروری 2014 19:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی گئی جس کا باضابطہ اعلان کل ( بدھ )قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائیگا،وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ دہشتگردوں کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگاجبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پوری نیک نیتی اورخلوص کے ساتھ مذاکراتی عمل کا آغاز کیا، امن کی خواہش کو حکومت کی کمزوری تصورنہ کیاجائے، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کریں گے۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا، کابینہ کے اراکین نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا، عسکریت پسند جہاں بھی حملہ کریں گے ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی جبکہ اگر کسی جگہ دہشتگردی کے منصوبہ بندی کے شواہد ملے تو وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.