قابض یہودی فوج کا مسجد اقصیٰ پر گرینیڈبموں سے حملہ، حملوں کا ہدف منگل کی صبح مسجد کے صحن میں جمع ہونے والے مسلمان تھے،جانی نقصان کی اطلاع نہیں

منگل 25 فروری 2014 19:48

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) قابض یہودی فوج نے مسجد اقصی پر ہینڈ گرینیڈبموں سے دھاوابول دیا، حملوں کا ہدف مسجد کے صحن میں جمع ہونے والے مسلمان تھے تاہم اس دوراان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں مسلمانوں پر گرینیڈز سے حملے کیا ان حملوں کا ہدف منگل کی صبح مسجد کے صحن میں جمع ہونے والے مسلمان تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت نے مسجد اور اس کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے تاکہ مبینہ ہیکل سلیمانی کا کنٹرول اپنے پاس رکھا جا سکے۔ تعینات اسرائیلی پولیس یہودی زائرین کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی انجام دے رہی ہے۔مسجد اقصی مقبوضہ یروشلم کے پرانے شہر میں قائم ہے۔ جسے مسلمان بیت المقدس کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا مقدس ترین مرکز ہے۔ آج بھی تمام تر اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصی کے انتظامی امور مسلمان چلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :