پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت ٹھوس پائیدار اور مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،امتیازشاہد قریشی ،حلقہ پی کے 39 کے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے علاقے کی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کئے جائینگے، ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

منگل 25 فروری 2014 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی امتیازشاہد قریشی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹھوس پائیدار اور مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 39 کے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے علاقے کی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی کانفرنس روم میں دروازی بانڈہ اور بڑا سم شکردرہ کوہاٹ کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفود کی قیادت سابق کونسلر ابراہیم خان اور اودین خان نے کی جبکہ دیگر مشران میں نندرکہ کے ذوالفقار حسین‘ عمر خطاب ایڈووکیٹ‘ منیر احمد‘ جاوید خان اور بریگیڈیئر (ر) محمد علی بھی موجود تھے ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہ قریشی نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سے متعلق وفود پر واضح کیا کہ ماضی کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے حلقہ کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پارٹی کارکنان کے حوالے کی اور مشر علاقہ بریگیڈیئر محمد علی کو سربراہ بنایا تاکہ فنڈز کی تقسیم میں کارکنان کی رائے کو شامل حال رکھا جاسکے انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ متزکرہ حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں کسی یونین کونسل کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور علاقائی عوام کیلئے بڑے منصوبوں کے اجراء کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام گلے شکوں کے بجائے باہمی یکجہتی کو فروغ دیں اور حلقے کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں تاکہ علاقے کی پسماندہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات مسیر ہوسکیں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حلقہ پی کے 39کے ہر علاقے کی ترقی انکی خواہش ہے لہٰذا جلد ہی عوام ترقیاتی عمل میں بھی تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے وفود کے مطالبے پر علاقے میں مزید واٹر سپلائی سکیم کو شروع کرنے‘ محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی امور فنڈز کے دستیابی کے ساتھ ہی نہ صرف شروع کرنے بلکہ آئندہ اے ڈی پی میں بھی ایسے کئی منصوبے شامل کرنے کا یقین دلایا قبل ازیں وفود کے مشران اور اراکین نے حلقے کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی اور گیس کی عدم فراہمی نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے لہٰذا مذکورہ علاقے کے درینہ مسائل حل کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے بعدازاں علاقہ مشر بریگیڈئیر (ر) محمد علی نے حلقہ پی کے 39 میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بعض بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے خطیر رقم درکار ہے اور حکومت کے پاس حالیہ دور میں اتنی رقم موجود نہیں لہٰذا ایسے منصوبوں کو مرحلہ وار سالانہ بنیاد پر فنڈز فراہم کر کے مکمل کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متذکرہ حلقہ میں بڑے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ علاقہ کو پینے کے صاف پانی اور گیس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :