ترک وزیراعظم کی اپنے بیٹے کو رقم گھرمحفوظ منتقل کرنے کی مبینہ ویڈیومنظرعام پر آگئی،ویڈیوجعلی ہے ،گندی سازش میں ملوث افرادکوانصاف کے کٹھرے میں لا کر کھڑا کیا جائے گا،ترک وزیراعظم

منگل 25 فروری 2014 20:34

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 فروری ۔2014ء) ترک وزیراعظم کی اپنے بیٹے کو رقم ٹھکانے لگانے کی ویڈیومنظرعام پر آگئی،ادھر ترک وزیر اعظم ایردوآن نے کہاہے کہ ان کی اپنے بیٹے کو رقم ٹھکانے لگانے کے حوالے سے جاری کی گئی ویڈیوجعلی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ متنازعہ ریکارڈنگز گزشتہ روز یو ٹیوب پر جاری کی گئی اِس آڈیو ریکارڈنگز میں ممکنہ طور پر ایردوآن اپنے صاحب زادے کو ہدایت دے رہے ہیں کہ رقم کو گھر سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا جائے، مبینہ ریکارڈنگز کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ایردوآن اور ان کے بیٹے بلال کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ہے اس میں وہ یہ بات بھی کر رہے ہیں کہ کس طرح رقوم کو متعدد کاروباری اشخاص میں تقسیم کر کے گھر سے منتقل کر دیا جائے ایک مقام پر مشتبہ طور پر بلال کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ تقریبا تیس ملین یوروز کو ابھی منتقل کیا جانا باقی ہے ایسا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ریکارڈنگ ممکنہ طور پر اسی روز کی ہو سکتی ہے جب ترکی میں بدعنوانی سے متعلق اسکینڈل کی خبریں پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھیں، ادھر اِس ریکاڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ انٹرنیٹ پر جاری کردہ یہ ریکارڈنگز اور یہ الزام کے ریکارڈنگز میں ایردوآن اور ان کا بیٹا بذریعہ ٹیلی فون بات کر رہے ہیں، مکمل طور پر جھوٹی اور کسی غیر اخلاقی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ وزیر اعظم کے خلاف اس گندی سازش میں ملوث ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :