بھارتی بحریہ مشقوں کے دوران آبدوزکو حادثہ،دوسیلرزلاپتہ،سات زخمی،حادثے کے بعدبھارتی بحریہ کے سربراہ ڈی کے جوشی مستعفی ،ایڈمرل رابن کو نیانیوی چیف مقررکردیاگیا

بدھ 26 فروری 2014 22:15

ممبئی/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) بھارتی بحریہ کی مشقوں کے درمیان ایک آبدوزاچانک حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے کے نتیجے میں دو سیلرز لاپتہ اورسات زخمی ہوگئے ، زخمی سیلرز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،حادثے کے بعد بھارتی بحریہ کے سربراہ ڈی کے جوشی مستعفی ہوگئے ،وزارت دفاع نے ان کا استعفی منظورکرلیا،بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی سے دور کھلے سمندری علاقے میں بھارتی بحریہ کی مشقوں میں شریک اور حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز آئی این ایس سندھو رتنا روس کی تیار کردہ ہے، نیوی کے سینئر افسر اور ترجمان نے بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز کو کھینچ کر ساحل کی جانب لایا گیا ،انہوں نے کہاکہ آئی این ایس سندھو رتنا کی بیٹریوں کے لیک کر جانے سے آگ لگ گئی اور اندرونی حصوں میں گہرا دھواں پھیل گیا۔

(جاری ہے)

نیوی کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہاکہ آگ بجھانے کے عمل میں سیلرز کو دم گھٹنے کا سامنا ہوا، حادثے کے بعد بھارتی نیوی کے بحری جہازوں نے آبدوز کو گھیرے میں لے لیا اِس دوران اس میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا، ایک اور نیول افسر کمانڈر راہول سنہا نے کہاکہ آبدوز کسی خصوصی فوجی مشق میں شریک نہیں تھی بلکہ وہ معمول کی مشق میں شامل تھی، ادھر حادثے کے بعد بھارتی بحریہ کے سربراہ ڈی کے جوشی مستعفی ہوگئے ،وزارت دفاع نے ان کا استعفی منظورکرلیا،اوربحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل رابن کو نیا سربراہ مقرررکردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :