شامی فوج کے القاعدہ گروپ کے محفوظ ٹھکانوں پر حملے،175 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی،جھڑپوں میں بھی 37افرادمارے گئے ،شامی فوج نے مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا،ہلاک ہونے والوں کا تعلق اردن اورسعودی عرب سے تھا،شامی حکام کا دعویٰ،سرکاری فورسزنے حلب کے مشرقی شہر جبل بدرو پر دوبارہ قبضہ جمالیا،متعددشہروں میں حکومت اورفوج کی حمایت میں مظاہرے

بدھ 26 فروری 2014 22:23

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) شامی فوج نے مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران175 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے جبکہ اس دوران فوج نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا، اس کے علاوہ شام کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کاروائی میں 37افرادہلاک ہوگئے ، شامی فوج نے کارروائی کرکے حلب کے مشرقی شہر جبل بدرو پر دوبارہ قبضہ جمالیا،ادھرشام کے شہروں بانیاس ، القرادحہ ، لاذقیہ ، حمص ، حما اور دمشق کے سینکڑوں حامیوں نے شام کی حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزشامی فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقے ادلب میں باغیوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا اس دوران فورسز کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا،اس دوران جھڑپوں میں 20افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے، شام کی فوج نے اس ملک کے شہر حمص میں الغاصبیہ اور سلام شرقی علاقوں میں بھی آپریشن کرکے متعددافرادکو ہلاک کردیا،ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران دس افرادمارے گئے ، اسی طرح شام کی فوج نے حمص کے اطراف میں واقع ابوالعلایا گاوٴں کے شہریوں پر ،باغیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ، شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں بھی شامی فوج نے باغی گروہ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا تاہم کمانڈرکا نام سامنے نہیں آسکا،دوسری جانب شامی فوج نے کارروائی کرکے حلب کے مشرقی شہر جبل بدرو پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شام کے شہروں بانیاس ، القرادحہ ، لاذقیہ ، حمص ، حما اور دمشق کے رہائشیوں نے شام کی حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے ،بعدازاں شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران175 باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ، شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج نے مشرقی علاقے میں باغیوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر حملے کئے جبکہ اس دوران فوج نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا، عسکری حکام کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے افراد میں بیشتر کا تعلق سعودی عرب اور اردن سے ہے جو شامی حکومت کے خلاف تخریب کاریوں میں ملوث تھے،واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں شامی شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :