ہم بلوچ میں ہونے والی غنڈہ گردی اور دھاندلی کو نہیں مانتے‘راجہ ذوالفقار زلفی

جمعرات 27 فروری 2014 13:51

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)حلقہ ایل اے 22 بلوچ میں مبینہ دھاندلی اور پی ایس ایف بلوچ کے صدر کے بہیمانہ قتل کے خلاف وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ورہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ ذوالفقار زلفی کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ، نیو سٹی سے سینکڑوں افراد کی شرکت۔ وزیر امور کشمیر، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے خلاف نعروں سے نیو سٹی گونج اٹھی۔

ٹائر جلا ک کوٹلی روڈ بلاک کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وکوآرڈینیٹر وزیراعظم راجہ ذوالفقار ذلفی کی کال پر نیو سٹی سے جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی سیکٹر ایف سے شروع ہوئی اور سیکٹر بی اور اے سے ہوتی ہوئی کوٹلی روڈ نیو سٹی چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کوٹلی روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور وزیرامور برجیس طاہر کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے حق میں بھی بھرپور نعرے بازی کی اورمرد بحران چودھری عبدالمجید پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر وزیراعظم راجہ ذوالفقار زلفی نے کہا کہ ہم بلوچ میں ہونے والی غنڈہ گردی اور دھاندلی کو نہیں مانتے وزیر امور کشمیر ، آئی جی اور چیف سیکرٹری کی ملی بھگت نے ریاستی عوام کے مینڈیٹ کو چورایارینجرز کے ذریعے پری پولنگ کروا کر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی انتخابات کی تاریخ دہرائی۔

وزیر امور کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر کے منصب کی توہین کر رہا ہے جسے ریاستی عوام ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔ یہ کشمیر ہے چھانگا مانگا نہیں جہاں جنگل کا قانون چلتا ہو عوام چوہدری عبدالمجید کے ساتھ ہے فراڈ الیکشن کو نہیں مانتے مرکزی پارٹی قیادت کی طرف سے بلوچ دھاندلی پر اصولی موقف اختیار کرنے پر اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سیکٹر اے سے سید افتخار حسین شاہ ،راجہ گلداد،سید کاشف شاہ، راجہ سکندر، چوہدری اقبال، چوہدری وحید، راجہ الطاف، راجہ راؤف، راجہ افتخار راجہ فیصل، سید انور شاہ، راجہ شانی، شیخ رشید جبکہ سیکٹر بی سے راجہ زمان، حاجی صغیر، فضل حسین، راجہ دانش، مرزا تاج، محمد حفیظ، راجہ سلطان اور سیکٹر ایف سے امین بٹ، راجہ ر ا ؤف عبداللہ، راجہ ریاض راجہ شریف، مرزا فاروق، سید آفتاب شاہ، راجہ ارشد، مرزا خلیل، راجہ کرامت گکھڑ، راجہ اقبال عرف کالا، مرزا مقبول ، راجہ خان، راجہ محمد حسین، راجہ شمس دین، عاصم بٹ راجہ اشرف اور راجہ شکیل یوسف کی قیادت میں جلوس بے نظیر چوک سیکٹر ایف بلاک جی میں شامل ہوئے ا ور پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں نے چوہدری عبدالمجید پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے فیصلے کا مکمل تائید کا اعلان کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔