مجید حکومت الیکشن ہارے کے بعد بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ‘مزمل حسین چوہدری

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) مسلم لیگ ن سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر مزمل حسین چوہدری نے کہاہے کہ مجید حکومت الیکشن ہارے کے بعد بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے مجید حکومت اور اس کے حواری کارکنوں کو احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسا کر الیکشن ہارنے کا بدلا لینا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد ین سالار جمہوریت سردار سکندر حیات ،راجہ فاروق حیدر ،شاہ غلام قادر کی ہر کال پر لبیک کہنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ہماری قیادت کے خلاف نازیبا بیان بازی کرنے والے اپنی اوچھی حرکات سے باز آجائیں ورنہ انہیں اینٹ کوجواب پتھر سے ملے گا ۔

ان خیالات کااظہار کااظہارانہوں نے یہاں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مزمل حسین چوہدری نے کہاکہ مجید اینڈ کمپنی بلوچ میں الیکشن بری طرح ہاری ہے اس حکومت نے اپنے اقتدار سے آنے سے لیکر اب تک ایسا کوئی کام نہیں کیاجس پر عوام انہیں ووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعدپیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کیلئے عزت اسی میں تھی کہ یہ فوری طور پراستعفی دے دیتی مگر اس حکومت کے عقل مند مشیرشاید اپنے وزیراعظم کی باعزت رخصتی نہیں چاہتے اس لیے انہیں وفاق سے ٹکر لینے کے لیے اشتعال انگیز بیان بازی شروع کردی گئی ہے ۔مزمل حسین چوہدری نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کورخصت کرنے کا مجید حکومت کامنصوبہ ناکام ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :