ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کے سرگرم علمبردار حنیف قیصر ملک ایڈووکیٹ لیگل پینل کی طرف سے وکیل مقرر

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کے سرگرم علمبردار حنیف قیصر ملک ایڈووکیٹ لیگل پینل کی طرف سے وکیل مقرر ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے حالیہ الیکشن میں نائب صدر کے عہدے پر پید اہونے والا بحران حل ہونے کی بجائے روزبروز بڑھتا ہوا باقاعدہ مقدمہ بازی کی صورت میں قانونی جنگ اختیارکر گیا ہے۔

لیگل پینل کا موقف ہے کہ نائب صدر کے عہدیدار شہنواز ملک مطلوبہ اہلیت پوری نہ کرنے کی وجہ سے مذکورہ عہدے کے لیے نااہل ہیں۔بار کونسل کے واضح رولز کے باوجود الیکشن کمیشن نے دھونس و دھاندلی سے شہنواز ملک کو امیدوار بنایا اور جانبداری سے جتوایا۔ سعید رضوی ایڈووکیٹ مدعی مقدمہ اور لیگل پینل کے بانی نے بتایا ہے کہ بار کے الیکشن میں اس طرح کی لاقانونیت اور رولز کی خلاف ورزی کر کے بار کونسل،بار ایسوسی ایشن ، وکلاء و آئینی ادارے کی توہین کی گئی۔

(جاری ہے)

وکلاء کے ادارے میں الیکشن اگر آئین و قانون اور اہلیت کے مغائر ہوں گے تو اور اداروں اور افرادکو کیا پیغام جائے گا اور افسوس کا اس سے بڑھ کر کیا مقام ہو سکتا ہے کہ رول آف لاء کے دعویدار اور قانون کے محافظ بھی اگر غیر قانونی اقدام اور قانون کی خلاف ورزی کی حمایت یا وکالت کرنے لگیں تو معاشرہ کس سمیت جائے گا۔ لیگل پینل نے آئین و قانون کی بالا دستی اور بحالی کی جو جدوجہد و تحریک شروع کی ہے اسے ہر قیمت پر جاری رکھاجائے گا تاکہ آئندہ کسی کو بھی بار کونسل کے رولز ریگولیشنز کی دھجیاں بکھیرنے کا موقع نہ مل سکے۔