بلوچ الیکشن میں مزمل منظور کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘ڈاکٹر بشیر طاہر

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) جموں وکشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی ایگزیکٹیو چےئرمین ڈاکٹر بشیر طاہر نے کہاہے کہ بلوچ الیکشن میں مزمل منظور کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چوہدری عبدالمجید وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے کشمیریوں کے حقوق کی پاسداری کروائی۔

قائمقام آئی جی اور قائمقام چیف سیکرٹری نہیں چاہیں بلکہ فوری طور پر د ونوں عہدوں پر مستقل کشمیری آفیسران کو تعینات کیا جائے کیونکہ مانگے ہوئے بیٹوں کو عاق کر دیا جائے تو ان کا وراثت میں کوئی حق و اختیار نہیں رہتا اسی طرح وفاق سے مانگے ہوئے لینٹ آفیسران کے اختیارات ختم ہو چکے ہیں۔ دفعہ 56کو فوری معطل کیا جائے اور خدانخواستہ آزادکشمیر کے اندر دفعہ 56کا نفاذ کیا گیا تو اس کے خلاف ریاست بھر میں مزاحمتی تحریک چلائیں گے، کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے اور اس پر حکمرانی کا فطری حق بھی کشمیریوں کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر غیر آئینی اقدامات سے باز رہیں۔ کشمیری تشخص کی پامالی قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے اقدامات مینڈیٹری ، استحقاقی اور آئینی ہیں۔ فوری طور پر ریاستی مستقل سیکرٹری داخلہ کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔ چوہدری عبدالمجید کی جرأ ت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری عبدالمجید کو اس اقدام کے صلہ میں انسانی حقوق ایوارڈ دیں گے۔کشمیریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کشمیریت کے تحفظ کے لیے تمام تر تنظیمی وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :