شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی آزاد کشمیرسول سروسز میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ندیم قاسمی

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) ڈائریکٹر جنرل کشمیر لیبریشن سیل ندیم قاسمی نے کہا ہے کہ شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی آزاد کشمیرسول سروسز میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انھوں نے دوران سول سروس انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا اور قانون و قاعدے کی عملداری ، انصاف کی فراہمی اور غریب لوگوں کو ان کے حقوق دلائے ۔ انہوں نے آزادکشمیر کے جس ضلع میں بھی سروس کی وہاں اپنی حسین یادیں چھوڑ تے گے ۔

شہید کی شہادت کو ایک سال ہوگیا لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں ۔شہید ڈپٹی کمشنر (نیلم )راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت سے آزادکشمیر سول سروس ایک اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک افسر سے محروم ہوگیا۔ان کی حادثاتی موت ان کے خاندان سمیت دوست احباب کو اداس کرگئی ہے ان کی یادیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شہید راجہ ثاقب منیر کے دوست احباب بھی شہید کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید راجہ ثاقب منیر کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے ۔شہید راجہ ثاقب منیرکو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کی ایک طویل داستان ہے وہ گوشت پوست کا بناہواانسان نہیں بلکہ ایک فرشتہ صفت مخلص انسان تھے ۔

جھنوں نے کبھی اپنے سرکارء فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہیں برتی اور نہ ہی انہوں نے اپنے دفتر سے کسی سائل کو اس کے مسائل کو حل کیے بغیر جانے دیا ۔وہ دوستوں سے پیار کرنے والے انسان تھے ان کے چاہنے والے پاکستان ،بیرون ممالک اور آزاد کشمیر بھرمیں آج ان کی عدم موجودگی میں اداس ہیں ۔ انہوں نے ضلع نیلم میں نہایت ہی تھوڑے عرصہ میں وہ نام کمایا جو لوگ سول سروس میں ساری عمر گزار کربھی حاصل نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :