خطہ کو اقتدار کی جنگ کے باعث سیاستدانوں نے افراتفری کا شکار کردیا،شیخ عقیل

جمعرات 27 فروری 2014 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ اقتدار کی جنگ کے باعث اس وقت سیاستد انوں نے خطہ کو افراتفر ی کا شکا ر کر دیا ہے ۔تحر یک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ میں اس طرح کے کھیل منا سب نہیں ہیں اور اس سے کشمیر پار منفی پیغام جا ئے گا ۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو سنجید گی کا مظا ہر ہ کر نا چا ہیے اور خطہ کو بے یقینی کی سی کیفیت سے نکا لنے کے لیئے کر دار ادا کر نا چا ہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر فی الو اقع دھاند لی ہوئی تھی تو اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجو ع کرنا چا ہیے تھا ۔پوری ریاست کو سیا ست کی نذ ر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب آئین کے محافظ ہی آئین سے کھلو اڑ کر نے لگیں گئے تو با قی افراد کا کیا ہو گا۔ہم اس اقتدار کی جنگ میں ریاست کو افر اتفر ی کا شکار کر نے کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ میں اقتدار کی جنگ سے تحریک آزاد ی کشمیر پر منفی اثرات مر تب ہو ں گے ۔حکمرانوں کو اس سے گریز کر نا چاہیے۔انہوں نے مذ ید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سنجید گی کا مظاہر ہ کر یں اور ریاست میں جاری اس کھیل کو بند کر یں تاکہ افر اتفری کی فضاء ختم ہو سکے۔