محکمہ اینٹی کرپشن نے تھائی وزیراعظم پر غفلت برتنے کاالزام عائد کردیا،تھائی حکومت کے خلاف مظاہرے بدستورجاری،اپوزیشن لیڈرنے وزیراعظم کومناظرے کا چیلنج دیدیا

جمعرات 27 فروری 2014 19:16

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) تھائی لینڈ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے وزیر اعظم یِنگ لک شناواترا پر غفلت کا الزام عائد کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ الزام کسانوں کو چاول کی فروخت کے لیے دی جانے والی رعایتی اسکیم سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کے تحت انہیں مارکیٹ سے زیادہ نرخ ادا کرنے کے وعدے پر چاول خریدے گئے اور بعدازاں اسکیم میں فنڈز باقی نہ رہنے پر ادائیگی نہ ہوسکی۔ وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں، مظاہرین ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین کی قیادت کرنے والے اپوزیشن رہنما سودیپ تھاوٴ گْسبان نے کہا کہ وہ شناواترا کے ساتھ ٹیلی وژن پر براہ راست مناظرے کے لیے تیار ہیں۔