بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

جمعرات 27 فروری 2014 19:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا شجر کاری مہم کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں حقوق العباد کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اور ذمہ دار لوگ اپنے فرائض سے غافل ہیں میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے شہریوں کو دو پارک بنا کر نہیں دے سکتا جو تعجب کی بات ہے انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اس سال بلوچستان ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر میں اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے انہوں نے ک ہاکہ ججز وکلاء اور دیگر اسٹاف شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :