یوکرائن،روسی اکثریتی علاقے میں سرکاری عمارتوں پر قبضہ،مسلح افراد نے مقبوضہ عمارتوں پرروسی جھنڈا لہرا دیا، مظاہرین سے مذاکرات کررہے ہیں،یوکرائن حکومت

جمعرات 27 فروری 2014 20:35

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) یوکرائن کے حکام نے کہاہے کہ روسی اکثریت والے کرائمیا میں مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو حکام نے بتایاکہ کرائمیا کے دارالحکومت سمفروپول میں مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر کے روسی جھنڈا لہرا دیا ہے،مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مسلح افراد کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،سرکاری عمارتوں پر قبضے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل ہی روس کی حمایت کرنے والوں اور یوکرین کے نئے رہنما کے حمایتوں کے درمیان تصادم ہوا

متعلقہ عنوان :