مجاور وزیراعظم کو دھاندلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ اب بند کر دینا چاہیے‘وسیم بٹ

جمعہ 28 فروری 2014 17:05

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) مسلم لیگ ن کے وسیم بٹ نے کہا کہ مجاور وزیراعظم کو دھاندلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ اب بند کر دینا چاہیے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے چاہییں آزاد کشمیر کے عوام جو اس وقت گوناں گوں مسائل سے دوچار ہیں موجودہ ڈرامے سے سخت تنگ آچکے ہیں اور حکومت کے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والوں کو اب اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کر لینی چاہیے مجید حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے اب ہاتھ پاؤں مارنے سے کچھ ہاتھ آنے والا نہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن کی مفاہمتی سیاست کا ناجائز فائدہ اٹھاتے آزاد کشمیر میں لوٹ مار اور کرپشن کی تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ادارے تباہ ہو چکے ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ان حالات میں موجودہ حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ وسیم بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ا ٓزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق اور سردار سکندر حیات کی قیادت میں متحد ومنظم ہے جلد آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی جس کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :