مظفرآباد ، بٹل بشاش ، راجپیاں روٹ پر زائد کرایوں کی وصولی، کھٹارا گاڑیوں کی شکایات

جمعہ 28 فروری 2014 17:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) مظفرآباد ، بٹل بشاش ، راجپیاں روٹ پر زائد کرایوں کی وصولی، کھٹارا گاڑیوں کی شکایات، وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام اور تحصیل انتظامیہ پٹہکہ کو ہدایت کی ہے کہ زائد کرایوں کی وصولی پر سخت کارروائی کی جائے اور ہفتہ وار مانیٹرنگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپورٹ نے بغیر فٹنس گاڑیوں کو بھی ضبط کا حکم دے دیا۔