محمد طاہر کھوکھر کی چودھری عبدالمجید سے ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر گفتگو

جمعہ 28 فروری 2014 17:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی وزیراعظم چودھری عبدالمجید سے ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر گفتگو۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے موجودہ سیاسی و انتظامی بحران کے حوالہ سے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

مزید برآں طاہر کھوکھر نے آج دارالحکومت میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے بعدوزراء اور ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جبکہ اپنے دفتر میں بھی مختلف وفود سے ملاقاتیں اور عوام کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالہ کے لیے موقع پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔