آزادکشمیر اور خیبر پختوانخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقو ں میں تعمیر نو پروگرام کے تحت شروع تمام منصوبے مکمل کرینگے،

جمعہ 28 فروری 2014 17:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) آزادکشمیر اور خیبر پختوانخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقو ں میں تعمیر نو پروگرام کے تحت شروع کئے گئے تمام منصوبے مکمل کرکے زلزلہ متاثرہ عوام کے ساتھ تمام وعدے پورے کریں گے ۔ایراء کے خاتمے کی افوائیں بے بنیاد ہیں،ایراء کا ادارہ قائم رہے گا ،ایرا کے خاتمے کی افواہوں کے باعث تعمیر نو منصوبوں پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان اور ٹھیکیداروں میں اُنکی رقم ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوئے جس کے باعث منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیداہوئیں ۔

ان خیالات کااظہار ایراء کے ڈی ،جی ،پلاننگ بریگیڈئر(ر)احسان اللہ خان نے گڑھی دوپٹہ ایکسٹنشن سروسز مینجمنٹ اکیڈمی (اسماء )کے دورہ کے موقع پر ڈی ،جی (اسماء )حق نواز چوہدری اور دیگر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اُن کے ہمراہ ایرا کے ڈائریکٹر انوائرنمنٹ کرنل (ر)عامر رؤف کیانی ،عابد غنی میر ڈائریکٹر پلاننگ سیراء ،مختار قریشی ایم اینڈ آفیسر ڈی ،آر ،یو مظفرآباد اور جاوید گنائی بھی تھے ،ڈی ،جی پلاننگ ایراء بریگیڈےئر(ر)احسان اللہ خان نے کہا کہ ایراء نے زلزلہ متاثرین کو Build Back Better ویژن کے تحت عالمی معیار کی زلزلہ مزاحم تعمیرات کا وعدہ کیا تھا جس کی تکمیل ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے ایراء کونسل کے لئے قومی اسمبلی کے دو اراکین نامزد کئے گئے ہیں ایراء بحیثیت ادارہ تعمیر نو ایراء ہی کام کرتا رہے گا کسی اور ادارے میں ضم نہیں ہوگا ۔بریگیڈئر(ر)احسان اللہ خان نے کہا کہ تعمیر نو منصوبوں پرکام کرنے والی تعمیراتی کمپنیاں اور ٹھیکیدار مکمل اطمینان کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کریں جن تعمیر اتی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کے بلات ایراء کے ذمہ ہیں انکی ادائیگیاں کی جارہی ہیں ،ان ٹھیکیداروں کو پاکستان میں جاری مالیاتی بحران کی وجہ سے ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی اب تعمیر نو منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیدار وں کی ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی ہر حال میں یقینی بنائیں گے ،اسماء ،اور فاریسٹ کمپلیکس ٹنڈالی ،محکمہ امور حیوانات کے دفاتر سمیت تعطل کا شکار تمام تعمیر نو منصوبوں پر ٹھیکیدار کام مکمل کرنے کے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :