مجاور حکومت کی کرپشن ، اقربا پروری اورلوٹ مار سے آزاد خطہ کی غریب عوام کونجات دلانے کیلئے محمدنوازشریف ، راجہ فاروق حیدر کرداراداکریں ،چوہدری عبدالرشید

جمعہ 28 فروری 2014 17:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء سابق مشیرحکومت چوہدری عبدالرشید نے کہاہے کہ مجاور حکومت کی کرپشن ، اقربا پروری اورلوٹ مار سے آزاد خطہ کی غریب عوام کونجات دلانے کیلئے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ، راجہ فاروق حیدر اپناکرداراداکریں ، پی پی حکومت ریاستی تشخص مجروح کرتے ہوئے آزادکشمیر اورپاکستان کے درمیان نظریاتی رشتوں کوکمزورکرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے گزشتہ روزاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچ الیکشن میں صرف فہیم ربانی کوشکست نہیں ہوئی بلکہ آزادخطہ کے عوام نے موجودہ حکمرانوں پرعدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کومینڈیٹ دیاہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اورقائدکشمیرراجہ فاروق حیدرخان آزاد خطہ کے عوام کومجاروں کے ظلم وستم سے نجات دلائیں ، آزادخطہ میں مسلم لیگ ن عوامی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ،راجہ محمدفاروق حیدر کی قیادت میں ن لیگ کامیابی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے منزل کے قریب پہنچ چکی ہے قائدکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مجاروں کے مظالم ، کرپشن ، لوٹ مار ، اقرباء پروری ، سفارشی ، رشوت کلچر کے خلاف آوازبلند کرکے کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اس مجاور حکومت نے محکمہ تعلیم جیسے اہم ادارے کواکھاڑہ بناکر سینکڑوں نہیں ہزاروں نوجوانوں کامستقبل داؤپرلگادیاہے تعلیمی اداروں میں ایسے لوگوں کوتعینات کیاگیاہے جوگھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں اورمجاروں کے جیالے ہیں مجاروں کورشوت دے کربھرتی ہونیوالے نوجوان نسل کو کیاتعلیم دیں گے میاں محمدنوازشریف اورفاروق حیدر ان سے نجات دلائیں آزادکشمیر کے لوگوں غریب لوگوں کی دعائیں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :