میرپور،الیکشن میں شکست کے بعد وایلااور دھاندلی کاشور مچانا پیپلزپارٹی کا پرانا شیوا ہے،راجہ کامران منظور

جمعہ 28 فروری 2014 17:16

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز راہنما راجہ کامران منظور نے کہاہے کہ الیکشن میں شکست کے بعد وایلااور دھاندلی کاشور مچانا پیپلزپارٹی کا پرانا شیوا ہے ۔حلقہ بلوچ کے عوام نے الیکشن میں تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگی امیدوار سردار طاہر فاروق پر اعتماد کااظہار کیا اور انہیں اپنے ووٹوں سے بھاری اکثریت کامیاب کرایا جس پرہم حلقہ کے عوام کو مسلم لیگ ن کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ المبارک کے روز صحافیوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جس الیکشن میں بھی انہیں شکست ہوئی انہوں نے دھاندلی کاشور کیا اور احتجاج کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا کے ساتھ توڑ پھوڑ کاسلسلہ شروع کیا۔

(جاری ہے)

آزادعدلیہ ،آزادالیکشن کمشنر اور آزادمیڈیا کی موجودگی کوئی بھی سیاسی جماعت دھاندلی نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا میرٹ کی بدترین پامالی اور اقرباء پروری کی انتہا کی گئی تعلیمی اداروں میں کرپٹ عناصر کو کھلی چھٹی دی گئی یہی وجہ ہے کہ محض ڈھائی سال کے بعد عوام نے پیپلزپارٹی کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت اورمسلم لیگی امیدوار کے حق میں فیصلہ صادر کیا ۔ راجہ کامران منظور نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو احتجاج توڑ پھوڑ کا سلسلہ ترک کرنا چاہیے اور دھاندلی کے خلاف شکایات مکمل ثبوت لے کر عدالتوں میں جائیں عدلیہ آزادہے ۔ ہم شاندار کامیابی پر سردا ر طاہر فاروق اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :