یورپی پارلیمنٹ نے اماراتی شہریوں کیلئے شینگین ویزے منسوخ کرنے کی منظوری دیدی،متحدہ عرب امارات نے بھی 13یورپی ممالک کے شہریوں ویزے منسوح کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 28 فروری 2014 19:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) یورپی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے شینگین ویزے منسوخ کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے شینگین ویزے منسوخ کرنے کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی ، حق میں یورپی پارلیمنٹ کے 577 ممبران میں سے 523نے ووٹ دئے، اس کے بعد مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو اس سمت میں عملی اقدامات پر سوچ وبیچار کریگا،ادھرمتحدہ عرب امارات نے بھی بلغاریہ، رومانیا، سلوواکیا اور پولینڈ سمیت 13 یورپی ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے منسوح کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :