بھارت ،ما باغیوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7اہلکاروں کو ہلاک ،2کو زخمی کردیا

جمعہ 28 فروری 2014 22:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ما باغیوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ما باغیوں نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی وادا کے علاقے شیم گری میں موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

حملے کے بعدباغیوں نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا نے کے ساتھ ان کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو جگدال پور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔