قلات، سوراب میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

ہفتہ 1 مارچ 2014 11:45

قلات، سوراب میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار جاں بحق، 6 ..

قلات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) تحصیل سوراب میں ایف سی قافلے کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار اور 6 زخمی ہو گئے۔ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع قلات کی تحصیل سوراب میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی کے اہلکاروں نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ پلانٹڈ تھا یا پھر دستی بم کے ذریعے سے حملہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :