جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 1 مارچ 2014 11:50

جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ فائنل میں آج آمنے سامنے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جونیئر کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ آج ہو گی۔دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک پانچ میچوں میں 242 رنز سکور کیے جس میں ان کی تین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی کپتان فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں قومی بلے باز امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارہ سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے ایونٹ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں سمیت 370 رنز جوڑے۔دوسری جانب پروٹیز کپتان ایدن ابھی تک پانچ میچوں میں دو سنچریوں سمیت 304 رنز سکور کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ایدن پاکستان کے خلاف بھی شاندار پرفارمنس برقرار رکھتے ہوئے فائنل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

بائولنگ سائیڈ میں پاکستان کے کرامت علی ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں اب تک گیارہ شکار کر چکے ہیں جس میں ان کی بہترین باولنگ چھتیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہیں ادھر جنوبی افریقی فاسٹ باولر کاجیسو بھی تیرہ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔