وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے درمیان ملاقات خوش آئند ہے‘نصیر راٹھور

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پیپلزٹریڈرزونگ کے صدروکوآرڈنیٹرنصیرراٹھورنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے درمیان ملاقات خوش آئند ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے آزادی کے بیس کیمپ کے وزیراعظم کی حیثیت سے اصولی موقف پرسٹینڈلیاتھا جس پرساری کشمیری قوم ان کے ساتھ ہے وزیراعظم کے سٹینڈسے ساری کشمیری قوم کے سرفخرسے بلندہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پہلے بھی آزادحکومت کامینڈیٹ تسلیم کیاتھااب بھی انہوں نے اپنے موقف کااعادہ کرتے ہوئے پی پی پی آزادکشمیرحکومت کامینڈیٹ تسلیم کیاہے جس پران کے مشکورہیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں اپنی مدت پوری کریگی آزادکشمیرکی ن لیگ کی قیادت اچھل کودچھوڑدے اورمرکزی حکومت کے لیے مسائل پیدانہ کرے نوازشریف حکومت خودمسائل کاشکارہے پاکستان کے اندر مردحرسابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو مرکزی حکومت کی بھرپورمعاونت اورتعاون کررہے ہیں اگرآزادکشمیرکے اندرحالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تواس کے جمہوریت پرمنفی اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاست میں ہارجیت لگی رہتی ہے مگراصل بات جمہوریت کی بقاء ہے۔

متعلقہ عنوان :