سعودی شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:55

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں، ابتدائی منصوبے کی تیاری کے لئے”ایکٹس“ نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو کام سونپا گیاہے، عمارت 2017 میں مکمل ہوگی ،منصوبے پر 4 ارب 60 کروڑ ریال لاگت آئے گی ، 200 منزلہ اس عمارت میں کئی لگژری ہوٹلز، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین تعمیرات اور انجینئرز نے جدہ میں ایک ہزار میٹر بلند مجوزہ عمارت ”کنگڈم ٹاور“ کی تعمیر کے لئے زمین کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے اور ابتدائی منصوبے کی تیاری کے لئے”ایکٹس“ نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو کام سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلک بوس عمارت 2017 میں مکمل ہوگی اور اس منصوبے پر 4 ارب 60 کروڑ ریال لاگت آئی گی، 200 منزلہ اس عمارت میں کئی لگڑری ہوٹلز، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کی ”بْرج الخلیفہ“ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :