امریکی کمپنی کا پوری دنیاکوانٹرنیٹ سہولت مفت فراہم کرنے کااعلان

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) امریکاکی ایک کمپنی نے پوری دنیاکوانٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کااعلان کردیا،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ دنیابھرمیں انٹرنیٹ کی مفت سہولت وائی فائی کے ذریعے فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کمپنی کاکہناہے کہ وہ سیٹلائٹ کے ذریعے دنیابھرمیں انٹرنیٹ فراہم کرے گی جسے مفت استعمال کیاجاسکے گا،اس ٹیکنالوجی کے بعدافریقہ کے گھنے جنگلوں میں بیٹھاانسان بھی انٹرنیٹ بالکل اسی طرح استعمال کر سکے گاجس طرح کوئی شخص امریکاکے کسی ترقیاتی شہرمیں بیٹھ کرانٹرنیٹ سے مستفید ہورہاہو ،اس پروجیکٹ پرجلدہی کام شروع کیاجارہاہے۔