زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو سور ج مکھی کی کا شت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:57

سر گودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء)زرعی ماہرین نے کا شتکاروں کو سور ج مکھی کی کا شت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ ایسی زمین جس میں نمی بر قراررکھنے کی صلاحیت ہو اورزیاد ہ ریتلی اورکلر اٹھی نہ ہو سور ج مکھی کی کا شت کیلئے موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

کا شت سے پہلے ز مین کو اچھی طرح ہموارکرلیناچاہئے تا کہ آبپاشی میں آسانی ہو، ہموارزمین کو بوائی سے پہلے گہراہل چلاکرتیارکریں۔ فصل کی بوائی کیلئے بیج کی قسم کا انتخاب کرتے وقت ا س با ت کا خیال رکھا جائے کہ وہ قسم علاقے میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے یا نہیں۔ا س سلسلہ میں محکمہ زراعت کے عملہ سے مشور ہ کریں اوران کی سفارشات کے مطابق سور ج مکھی کی قسم کاچناؤ کریں ۔