تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
ہفتہ 1 مارچ 2014 17:38
ہنگو(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کااعلان کردیا. ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہداللہ شاہد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، ہر فیصلہ شوریٰ کے اتفاق اور امیر کی تائید کے ساتھ طے کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیک مقاصد اور سنجیدگی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، ڈیڈ لاک کے خاتمے اور جنگ بندی کیلئے کمیٹی کو دی گئی تجاویز کا حکومت نے مثبت جواب دیا، ہماری تجاویز پر عمل درآمد کی پراعتماد یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔
شاہد اللہ شاہد نے مزید کہا کہ اکابر علما، طالبان کمیٹی کے احترام، اسلام، پاکستان کے بہتر مفاد میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، طالبان قیادت تمام حلقوں کو جنگ بندی کے اعلان کی پاسداری کی ہدایت کرتی ہے، جنگ بندی کے دوران ہر قسم کی کارروائیوں سے گریز کیا جائے، امید ہے کہ حکومت ہمارے فیصلے پر سنجیدگی سے غور کرے گی،امید ہے حکومت مذاکراتی عمل کو سیاست سے دور رکھ کر معاملے میں پیش رفت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.