خیبر پختونخوا میں رواں سال گرین گروتھ پروگرام کے تحت ایک ارب پودے لگا کر اسے سر سبز و شاداب بنایا جائے گا،عمران خان،عوام خیبر پختونخوا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے شروع کردہ مہم کو عملی طور پر کامیاب کریں، ہر فرد کم از کم ایک پودا لگا کر اس مہم میں شرکت کرے،تقریب سے خطاب
ہفتہ 1 مارچ 2014 20:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اس سال گرین گروتھ پروگرام کے تحت ایک ارب پودے لگا کر اسے سر سبز و شاداب بنایا جائے گا۔ صرف ہزارہ ڈویژن میں 21 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی کے حویلیاں کیمپس میں خیبر پختونخوا گرین گروتھ پروگرام کے تحت دیودار کا پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے بھی پودا لگایا اور خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے میں نمایاں کردا ر ادا کرتے ہیں ہزارہ یونیورسٹی نے شجرکاری کے لئے جو جگہ منتخب کی ہے وہ انتہائی موزوں اور محفوظ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی کے توسط سے اب تک پچاس ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی یہ ایک عمدہ اور قابل تقلید مثال ہے۔عمران خان نے صوبہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خیبر پختونخوا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے شروع کردہ مہم کو عملی طور پر کامیاب کریں اور ہر فرد کم از کم ایک پودا لگا کر اس مہم میں شرکت کرے۔انہوں نے کہا کہ اس سال جتنے بڑے پیمانے پر شجرکاری ہو گی ،اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ہم اس صوبہ کودیگر شعبوں میں بھی کامیاب بنائیں گے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیر پختونخو ا حکومت نے گرین گروتھ پروگرام شروع کیا ہے۔ جو ایک تاریخی قدم ہے گرین گروتھ پروگرام سماجی فلاح و بہبود ، دیر پا ماحولیات دوست او ر محفوظ اقتصادی نشوو نما کے واضح اہداف کے ساتھ قومی ترقی و خوشحالی کا پانچ سالہ منصوبہ ہے۔ جس کی تکمیل سے عوام کی سماجی و اقتصادی زندگیوں میں نمایاں تبد یلی رونما ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی نے اتنی بڑی تعداد میں پودے لگا کر ایک مثال قائم کی ہے صوبہ کے دوسروں اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ محض پودا لگانا کافی نہیں ان کی حفاظت کرنا بھی ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخو پرویز خٹک آج مختصر دورے پر ہزارہ یونیورسٹی کے حویلیاں کیمپس پہنچے تو اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان بھی ان کے ہمراہ تھے اور ہیلی پیڈ پر وزیر اعلی کے مشیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی، مشیر اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی ،ایم پی اے سردار محمد ادریس،کمشنر ہزارہ عابد علی خان ،ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈا پور ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں ، کارکنوں و دیگر اہم سرکاری سیاسی و سماجی شخصیات اور ماحولیات کے اعلی افسروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.