ایشیاکپ: پاکستان کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں انور علی کی جگہ محمد طلحہ شامل

اتوار 2 مارچ 2014 13:00

ایشیاکپ: پاکستان کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ، پاکستانی ٹیم میں انور ..

میرپور، بنگلادیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چٹھے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور انور علی کی جگہ محمد طلحہٰ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بھارت کے اسٹیورٹ بنی کی جگہ اسپنر امیت مشرا آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈیو فیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ زیادہ بہتر ہے۔ویرات کوہلی کا کہناہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ، وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ آج بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ اور پاکستان کے بہترین بالنگ اٹیک کے درمیان مقابلہ ہے،بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون ،روہیت شرما اور ویرات کوہلی شامل ہیں جو کسی بھی وقت بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،جو بھی چل گیا ، بڑا اسکور بن گیا۔

(جاری ہے)

لیکن دوسری جانب جنید خان، عمر گل اور سعید اجمل۔ جنید کی آوٴٹ سوئنگ، عمر کی یاکر،کسی بھی بیٹسمین کی گلی کھڑکا دیتی ہے اور پھر سعید اجمل کی اسپین کا جادوبھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔بیٹسمین آف اسپین کا توڑ کرے گا تواجمل کے پاس ’دوسرا‘ ہتھیا ر ہے۔ یقیناً گیند اور بلے کا یہ مقابلہ بہت سنسی خیز ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ عنوان :