امریکی بحریہ کا لڑاکاجیٹ طیارگر کرتباہ،پائلٹ لاپتہ، F/A-18C طرز کا ہارنٹ لڑاکا جہاز حادثے کے وقت تربیتی پرواز پر تھا،امریکی بحریہ کا بیان

اتوار 2 مارچ 2014 17:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء)امریکی بحریہ کے زیر استعمال ایک لڑاکا جیٹ مغربی ریاست نویڈا میں گر کر تباہ جبکہ پائلٹ لاپتہ ہوگیا، F/A-18C طرز کا ہارنٹ لڑاکا جہاز حادثے کے وقت تربیتی پرواز پر تھا، فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ F/A-18C طرز کا ہارنٹ لڑاکا جہاز حادثے کے وقت تربیتی پرواز پر تھا حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ہوا باز کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا،حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مغربی نویڈا کے فالن نیول سٹرائیک اور ایئر وارفیئر سینٹر کے پول پر تھا، لڑاکا جہاز فالن میں قائم نیول ایئر اسٹیشن کے مشرق میں ایک تربیتی پرواز کے دوران گرا۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ نے جہاز کے عملے اور ہواباز کے بارے میں باقاعدہ طور پر کسی قسم کی تصدیق جاری نہیں کی۔ جہاز، حادثے سے پہلے ایک تربیتی مشن پر تھا۔بیان میں کہا گیا کہ سیفٹی انوسٹیگیشن کے ذریعے حادثے کا سبب جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ طیارہ ساز کمپنی بوئینگ کے تیارکردہ ہارنٹ طرز کے جہاز فضائی حملوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ 1980 سے زیر استعمال رہے ہیں۔