جنگ بندی کے لیے حکومت کو وقت چاہیے،سینیٹرپرویزرشید،طالبان کی پیش کش کا جائزہ لے رہے ہیں کوئی بھی فیصلہ حکمران جماعت اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشیدکا انٹرویو

اتوار 2 مارچ 2014 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت طالبان کی پیشکش کا جائزہ لے گی اور اسے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھا جائے گااوراس پیش کش پر حکومتی کمیٹی کی رائے لی جائیگی،اپنی جماعت کے لوگوں کی رائے بھی سنیں گے اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے،گزشتہ روزایک انٹرویومیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے اس اعلان کے بعد وہ ملک کے اکابرین، علماء کرام کی اپیل، طالبان کمیٹی کے احترام اور اسلام اور ملک کے مفاد میں ایک مہینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں کے جواب میں کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ حکمران جماعت اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کش کو بہت کم وقت ہوا ہے ہم اس کابغورجائزہ لے رہے ہیں آپس میں رائے قائم کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجاسکتاہے ،انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے کو روزانہ کی بنیادوں پر دیکھتے ہیں اوراس پر صلاح ومشورے کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اس میں تاخیر برداشت نہیں لیکن پھر بھی رائے لینے کے لیے حکومت کو وقت درکارہے اورامید ہے کہ بہت جلد ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :