جموں کشمیر اینگلرز ایسوسی ایشن نے ”وائلڈ لائف کاعالمی دن“ منایا

پیر 3 مارچ 2014 14:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) جموں کشمیر اینگلرز ایسوسی ایشن نے ”وائلڈ لائف کاعالمی دن“ منایا ۔جنگلی وآبی حیا ت کے تحفظ وفروغ کیلئے اقدامات کاعزم ۔محکمہ وائلڈ لائف وفشریز آبی وجنگلی حیات کے تحت وافزائش نسل بارے آگہی ورکشاپ اور دیگر پروگرام تشکیل دے تاکہ نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ماحولیات سیاحت آب وجنگلا ت اور انکی حیات کے تحفظ وفروغ کی تنظیم اینگلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمدرمضان دت ایڈووکیٹ نے وائلڈ لائف کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے 3مارچ کو وائلڈ لائف کاعالمی دن مقرر کرکے وائلڈ لائف کے تحفظ کاشعور دیا جو قدرتی ماحول کی بہتری کاذریعہ ہے تقریب سے ماسٹر اللہ دتہ ،قاضی محمداسلم ،ارکٹیکٹ ذوالفقار علی ،راجہ عبدالوحید ،فیاض مغل ،عاصم جنجوعہ ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ کشمیر کا حسن وائلڈ لائف ،جنگلات ،آب و آبی ذخائراور ان سے منسلک حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ جات سے مکمل تعاون کرکے ان کے فروغ کیلئے اقداما ت کیئے جائیں گے مقررین نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے باعث 20ہزار سے زائد نسل کی مرغابی ،راج ہنس ،سرخاب ،اور دیگر نایاب پرندے سائیبریا سمیت دیگر علاقوں سے کشمیر بلخصوص منگلا جھیل میں آتے ہیں مقررین نے کہا کہ سندھ میں 182ہیکٹر رقبہ فاٹا میں 644ہیکٹر پنجاب کے تونسہ بیراج کا6567کے علاوہ ہالجبئی ،کنبحر جھیل سے کئی گنا وسیع منگلا جھیل 26500ہیکٹر رقبہ جو توسیع سے مزید بڑھ گیاہے جو دنیا کے چھٹے بڑے ڈیم میں شمار ہوتاہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں مہاجر پرندے آتے ہیں وہ شکار ہوجاتے ہیں اینگلرز نے مطالبہ کیا کہ عالمی قانون کے تحت ایسا آبی ذخیرہ جہاں 25ہزار کی تعداد میں مہاجر پرندے آتے ہیں اسے پرندوں کی پناہ گاہ ڈکلیئر کیاجاتاہے منگلاجھیل کو بھی رامسر سائیٹ ڈکلیئر کیاجائے جنگلات نایاب جنگلی حیات کے ساتھ آب وآبی حیات کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کشمیر جنت نظر کاقدرتی حسن بحال رہے ۔

متعلقہ عنوان :